سکینہ ایتو کی درگاہ میں حاضری دی

5 hours ago 2

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے درگاہ حضرت بل سرینگر میں حاضری دی۔اس موقع پر انہوں نے جموں و کشمیر کے ہر فرد کی بہتری ، خطے کے اَمن، ترقی، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی۔وزیر موصوفہ نے دورے کے دوران درگاہ کمیٹی کے اَرکان سے بھی ملاقات کی اور درگاہ کی ترقی سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سکینہ اِیتو نے کمیٹی کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔انہوں نے کہا کہ درگاہ حضرت بل اَمن اور روحانیت کی علامت ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ مقدس زیارت گاہ رواداری اور اتحاد کی اَقدار کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے جس کے لئے اِس جگہ کوجانا جاتا ہے۔دورے کے دوران وزیر موصوفہ نے حضرت بل کے علاقے کے مقامی لوگوں سے بھی اِستفساری گفتگو کی اور اُن کے مسائل اور شکایات بغور سُنا۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ اُن کے تمام حقیقی مسائل اور شکایات کا فوری طور پر اَزالہ کیا جائے گا۔ وزیر سکینہ اِیتو کے ہمراہ ایم ایل اے حضرت بل سلمان علی ساگر، ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ اور متعلقہ افسران بھی تھے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article