آرٹی سی بسوں کی جہانگیر چوک آمدپرروک|| مسافروں کو شدید مشکلات

2 days ago 1

November 18, 2024

بلال فرقانی

سرینگر//وادی کے دور دراز علاقوں سے سرینگر آنے والے ہزاروں مسافروں کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہیں، کیونکہ جے کے آر ٹی سی کی بسوں پرجہانگیر چوک تک جانے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سامنے آیا ہے، حالانکہ گورنر راج کے دوران ایسی کوئی مشکلات نہیں تھیں۔بانڈی پورہ، بڈگام، ہندوارہ، کپوارہ، سوپور، بارہ مولہ اور جنوبی و وسطی کشمیر کے دیگر علاقوں سے آنے والے مسافروں نے شکایت کی ہے کہ انہیں بٹہ مالو پر بسوں سے اْترنے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور انہیں اپنی منزل جہانگیر چوک تک پہنچنے کے لیے طویل سفر طے کرنا پڑ رہا ہے۔ جے کے آر ٹی سی کے ڈرائیوروں نے بتایا ہے کہ یہ پابندیاں اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے لگائی گئی ہیں۔ تاہم مسافروں نے سوال اٹھایا ہے کہ چونکہ اسمبلی کا اجلاس اب ختم ہو چکا ہے پھر کیوں بسوں کو پانتھ چوک،بمنہ،ٹینگہ پورہ اور دیگر علاقوں میں روکا جا رہا ہے۔

اس پابندی نے مسافروں، خاص طور پر طلباء ، کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ انہیں اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے اضافی وقت اور وسائل خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ طلباء کو اب جہانگیر چوک اور لال چوک تک پہنچنے کے لیے پیدل سفر کرنا پڑ رہا ہے، جس سے ان کی مشکلات اور بڑھ گئی ہیں۔مسافروں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری حل نکالیں اور بسوں کی روانی کو یقینی بنائیں تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی مزید پریشانی کا سامنا نہ ہو۔مسافروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا سنجیدہ نوٹس لے اور عوامی نقل و حمل کی سہولت کو بہتر بنائے تاکہ طلباء ، ملازمین اور عام شہری بغیر کسی مشکل کے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article