امریکی یونیورسٹیوں میں مسلم طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک کیے جانے کا انکشاف

3 hours ago 1
امریکی یونیورسٹیوں میں مسلم طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک کیے جانے کا انکشاف سروے میں شامل 720 مسلم یونیورسٹی طلباء میں سے 49 فیصد کو "کافی حد تک امتیازی سلوک اور ہراساں کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا۔"

واشنگٹن:اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیاکی یونیورسٹیوں میں 49 فیصد مسلمان طلباء کو ہراساں اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے اسلامو فوبک واقعات کا جائزہ لیا گیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023-2024 تعلیمی سال کے لیے کیے گئے سروے میں شامل 720 مسلم یونیورسٹی طلباء میں سے 49 فیصد کو "کافی حد تک امتیازی سلوک اور ہراساں کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا۔”

رپورٹ کے مطابق، 37 فیصد مسلم طلباء نے کہا کہ وہ اپنی مذہبی شناخت کی وجہ سے پروفیسر یا لیکچرارکے ذریعہ نشانہ بنتے محسوس کرتے ہیں، اور 53 فیصد نے محسوس کیا کہ اسکول میں دوسرے طلباء نے انہیں نشانہ بنایا ہے۔

سروے میں شامل 92 فیصد طلباء کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد جب اسرائیل نے غزہ پر اپنے حملے شروع کیے تو انہیں ہراساں اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا، 65 فیصد نے کہا کہ ان کے اسکولوں نے اس معاملے پر کوئی بیان یا ضابطے فراہم نہیں کیے۔

جبکہ 47 فیصد طلباء جنہوں نے امتیازی سلوک کا سامنا کیا انہوں نے کہا کہ وہ اسکول انتظامیہ کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کرنے سے گریزاں ہیں، 36 فیصد نے کہا کہ وہ کیمپس میں اپنے سیاسی خیالات کا اظہار کرنے سے قاصر ہیں۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article