غنڈہ گری اور ڈنڈے کا راج ختم

4 hours ago 1

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ عوام اور میڈیا کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے کی گئی کسی بھی غلطی کیلئے حکمران جماعت کو جوابدہ ٹھہرائیں کیونکہ اقتدار میں رہنے والوں سے سوال کرنے کے خوف کا دور ختم ہو چکا ہے۔اپنی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہر کسی کو کسی بھی غلط کام پر حکومت سے سوال کرنے کی مکمل آزادی ہے جبکہ میڈیا ایسے مسائل اٹھا سکتا ہے جو پہلے دبائے گئے تھے۔انہوں نے کہا’’ہمیں لوگوں نے ووٹ دیا ہے، لوگ چاہتے ہیںکہ ہم اُن کے کام کریں اور ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے کہ جہاں ہماری غلطی ہے اُس کی نشاندہی کی جائے، آپ کو آج تک دبایا گیا تھا لیکن ہم دبانے والے نہیں ہیں ، آپ آزادی سے اپنے فرائض انجام دیجئے‘‘۔این سی صدر نے کہا کہ غنڈہ گری اور ڈنڈے کاراج ختم ہوگیا ہے، جموںوکشمیرمیںایک جمہوری نظام قائم ہوگیا ہے اور اب لوگوں کو سب کچھ جاننے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا ’’میرا خیال ہے کہ غربت بڑھ رہی ہے، بے روزگاری بھی عروج پر ہے، حکومت کو ان مسائل کو حل کرنا چاہیے اور ان سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں‘‘۔ اڈانی کیخلاف رشوت ستانی اور جموں وکشمیر میں 2021-22میں افسران کو رشوت دینے کے الزامات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے مرکزی حکومت سے رشوت خوری کے الزامات کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا ’’جے پی سی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ مرکز اسے سنجیدگی سے لے گی اور معاملے کی مکمل تحقیقات کرے گی‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’ جہاں تک جموںوکشمیر میں رشوت دینے سے کا سوال ہے ہر چیز کی مرحلہ وار جانچ کی جائے گی، جس میں ایک افسر کے ذریعہ 3000 کروڑ روپئے کے جل شکتی فراڈ کی اطلاع بھی شامل ہے‘‘۔ ادھر پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق(ایم ایل اے زیڈی بل) سے شہر خاص کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود اور طلباء کے ساتھ ساتھ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ ملاقی ہوئے اور اپنے اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سبھی کے مسائل سُنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کرکے ان کا سدباب کرنے کی تاکید کی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article