حکومت کینیا نے اڈانی گروپ کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیے

5 hours ago 1
حکومت کینیا نے اڈانی گروپ کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیے امریکہ میں ہندوستانی صنعت کار گوتم اڈانی سمیت 8 افراد پر اربوں روپے کے فراڈ کے الزامات کے بعد کینیا کی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

نیروبی: کینیا کی حکومت نے جمعرات کو اڈانی گروپ کے ساتھ تمام معاہدوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان معاہدوں میں بجلی ٹرانمیشن اور ہوائی اڈوں کی توسیع جیسے بڑے منصوبے شامل ہیں۔امریکہ میں ہندوستانی صنعت کار گوتم اڈانی سمیت 8 افراد پر اربوں روپے کے فراڈ کے الزامات کے بعد کینیا کی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، صدر ولیم روٹو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا، "ہماری حکومت شفافیت اور ایمانداری کے اصولوں پر کام کرتی ہے اور ایسے معاہدوں کو منظور نہیں کرے گی جو ملک کے امیج اور مفادات کے خلاف ہوں۔”انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ایسا معاہدہ قبول نہیں کریں گے جو ہمارے ملک کی پالیسیوں اور اقدار کے خلاف ہو۔

کینیا کے صدر نے کہا، "اپنے اتحادی ملک سے ہمیں جو معلومات موصول ہوئی ہے، اس کے بعد میں نے وزارت ٹرانسپورٹ اور وزارت توانائی-پیٹرولیم سے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جے کے آئی ہوائی اڈے کی توسیع سے متعلق معاہدے کو فوری طور پر منسوخ کر دیں۔”

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article