رام بن میں ایس ایس بی متحان کے انتظامات کو حتمی شکل

3 days ago 2

عظمیٰ نیوزسروس

رام بن//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن ورونجیت سنگھ چرک نے جمعرات کو تمام متعلقین کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی تاکہ محکمہ پولیس میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لیے آئندہ او ایم آرپر مبنی سروسز سلیکشن بورڈامتحان کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔میٹنگ میں پینے کے پانی کی سہولیات، بجلی کی فراہمی، بیٹھنے کے انتظامات، سیکورٹی پروٹوکول اور ویڈیو گرافی جیسے اہم انتظامات پر جامع بات چیت کی گئی تاکہ امتحان کے بغیر کسی رکاوٹ اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔تحریری امتحان 1، 18، اور 22 دسمبر 2024 کو منعقد ہونے والا ہے۔ ضلع رام بن میں، تقریباً 1,000 امیدواروں کے لیے پانچ امتحانی مراکز نامزد کیے گئے ہیں۔امتحانات کے لئےسٹیک ہولڈرز کو ایک جامع تربیت دی گئی۔اے ڈی سی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بھرتی کے عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے اور امیدواروں کو امتحان میں شرکت کے دوران ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ہم آہنگی سے کام کریں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article