تعلیمی اداروں کو پٹری پر لانا اولین ترجیح | 10برسوں میںطبی شعبہ مفلوج

2 hours ago 1

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت طبی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کے استحکام کیلئے اپنے منشور پر قائم ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ سے آئے ہوئے طبی عملے بشمول معالجین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹری مقدس پیشہ ہے اور اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹروںکے حسن اخلاق اور ایثار و قربانی کے جذبے کے ساتھ مریضوں کو علاج و معالجہ کرنے کی وجہ سے ہی انہیں سماج میں ایک اعلیٰ مقام حاصل ہے۔انہوں نے کہا’’میں ڈاکٹروں سے گزارش کرتا ہوں کہ بیماروں بالخصوص غریبوں کو ہر سطح پر طبی نگہداشت کی سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا فرض انجام دیں جو عبادت سے کم نہیں ہے‘‘۔ ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ گزشتہ10برسوں کے دوران طبی شعبہ مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جبکہ شفا خانوں اور طبی مراکز کی حالت ناگفتہ بہہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں معالجین اور نیم طبی عملے کی کمی اور ضروری ادویات کی قلت،لازمی مشینوں کی عدم دستیابی سے بیماروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوامی تعاون سے عوامی منتخب سرکار وجود میں آئی ہے،اس نے ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کا عہد کیا ہوا ہے۔ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ صدرہسپتال سرینگر نہایت ہی ناگفتہ بہہ حالت میں ہے اور حالیہ دورے کے دوران انہیں کافی تشویش پیدا ہوئی کیونکہ وہاں ہر سہولیات دستیاب نہیں ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی حالت بھی خراب ہے اور ان کو پٹری پر لانا نیشنل کانفرنس کی سربراہی والی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا’’ ہماری سرکار ڈاکٹروں اور دیگر نیم طبی عملے کے مستقبل کیلئے بھی کام کرے گی‘‘۔اس دوران پارٹی کے اقلیتی سیل کے سربراہ جگدیش سنگھ آزاد نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں کشمیر کے تمام اقلیتی طبقوں کے لوگوں کے ساتھ یکسان سلوک کرتی آئی ہے اور ان کے آئینی اور جمہوری حقوق دینے کی واعدہ بند رہی ہے اور ہر شعبے میں انہیں ہر دور میں نمائندگی دیتی آئی ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article