پونچھ میں پہلی بار معذوروں کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہو گا

2 hours ago 1

حسین محتشم

پونچھ//ہندوستان کی بین الاقوامی معذور کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہ عزیز نے پونچھ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔جموں کشمیر ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بینر تلے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر واقع پونچھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں پہلی بار قومی سطح کے ڈس ایبلڈ کرکٹ کا سہ رخی ٹورنامنٹ منعقد ہونے جا رہا ہے جس کا افتتاح 2 دسمبر کو پونچھ اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہوگا۔ انڈین انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جموں و کشمیر ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہ عزیز نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نائب صدر نثار حسین شاہ، منموہن سنگھ، سرفراز میر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کون اس کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ قومی سطح کا ایک ٹورنامنٹ ہوگا جس میں نہ صرف خطہ پیر پنچال پونچھ کی مختلف معذوروں کی جموں کشمیر، راجستھان اور مدھیہ پردیش کی معذور ٹیمیں حصہ لیں گی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article