نوشہرہ کے نونیال گائوں کی رابطہ سڑک مکینوں کیلئے مصیبت بن گئی | زمینی کٹائی کے بعدکام آگے نہ بڑھ سکا

2 hours ago 1

رمیش کیسر

نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے دیہی علاقوں میں رابطہ سڑکیں کئی برسوں سے مکمل نہیں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں پریشانی میں مبتلا ہیں۔سب ڈویژن کے نونیال گائوں میں کئی عرصہ قبل ایک رابطہ سڑک کی تعمیر کیلئے کئی عرصہ قبل زمینی کی کٹائی کی گئی لیکن اس کے بعد مذکورہ سڑک کی تعمیر کیلئے کوئی دھیان ہی نہیں دیاگیا جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف رہائشی پذیر 200سے زائد کنبوں کو مشکل حالات میں بھی پیدل سفر کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہاکہ مذکورہ علاقہ میں صرف شیڈول کاسٹ طبقہ کے لوگ آباد ہیں لیکن کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کے باوجود بھی سڑک کے مذکورہ حصے کو مکمل کرنے کی جانب کوئی دھیان نہیں دیاگیا ۔انہوں نے بتایا کہ مشکل وقت میں لوگ اپنے مریضوں کو چار پائیوں پر اٹھا کر مین سڑک تک پہنچانے پر مجبور ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ تعمیر اتی ایجنسی ڈیڑھ کلو میٹر سڑک کے حصے کو مکمل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں کنبوں کو مشکلات میں مبتلا کر دیا گیا ہے ۔درجہ فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پنچایتی اراکین نے بھی لوگوں کی مشکلات کی طرف توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے عام لوگوں کی مشکلات جوں کی توں ہی ہیں ۔ جوگندر کمار، گرداری لال، بکرم جیت و دیگران نے بتایا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سینکڑوں کنبے پریشانی میں مبتلا ہو کررہ گئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کی تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے عملی بنیادوں پر اقداما ت اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کی پریشانی ختم ہو سکے ۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article