اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں ہفتہ کی شب تازہ برفباری و میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی شام ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ بھلیسہ کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری و میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ادھر مسلسل خوشکسالی کے باعث ضلع کئی ندی، نالے و چشمے سوکھ گئے ہیں جس کے نتیجے میں پینے کے صاف پانی کی کمی پائی جاتی ہے جبکہ بجلی کا بحران بھی شدت اختیار کر رہا ہے۔ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار نے سرکار سے موسم سرما کے پیش نظر تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی مانگ کی ہے۔