اشرف چراغ+ عظمیٰ نیوز سروس
کپوارہ+جموں //ہندواڑہ میں پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر مغل پورہ کریمہورا کے جنگلاتی علاقے میں ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کر کے گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ایک مخصوص ان پٹ پر عمل کرتے ہوئے، پولیس نے15آر آر اور 92بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر پولیس پوسٹ زچلڈارہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے مغل پورہ کریمہورا کے جنگلاتی علاقے میں کومبنگ آپریشن شروع کیا۔آپریشن کے دوران ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا پتہ چلا، اور جائے وقوعہ سے 10 دستی بموں سمیت دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود کا ایک اہم ذخیرہ برآمد ہوا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ برآمد شدہ دھماکہ خیز مواد کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ادھر پولیس نے کہا کہ سدھرا جموں میں تلاشیاں لی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ سدھرا بائی پاس کے علاقے میں چار گھنٹے طویل تلاشی آپریشن دوپہر کے قریب کوئی دھماکہ خیز مواد نہ ملنے کے بعد ختم کر دیا گیا۔ پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے اتوار کو یہاں کے قریب ایک تلاشی آپریشن کیا جس میں اس اطلاع کے بعد کہ ملی ٹینٹوں نے آئی ای ڈی نصب کر رکھی ہے۔ سیکورٹی حکام نے بتایا کہ سدھرا بائی پاس علاقے میں چار گھنٹے آپریشن چلا لیکن کوئی بارودی شے بر آمد نہیں ہوسکی۔عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس پارٹیاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ میٹل ڈیٹیکٹرز سے لیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور بجلتا موڑ اور ملحقہ جنگلاتی علاقے کے قریب بائی پاس روڈ کے دونوں اطراف مکمل تلاشی مہم چلائی۔