این سی لیڈران کا راجوری ضلع کا 2روزہ دورہ اختتام پذیر

5 hours ago 1

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری//نیشنل کانفرنس لیڈران کا سندر بنی، کالاکوٹ، کوٹرنکہ اور راجوری کے دور دراز علاقوں کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، جس کے دوران پارٹی لیڈران نے زمینی سطح پر لوگوں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔پارٹی لیڈران کا وفد جس کی قیادت وزیر جل شکتی، جنگلات اور قبائلی امور کے جاوید احمد رانا اور ایڈووکیٹ رتن لال گپتا صوبائی صدر جے کے این سی جموںنے کی ۔وفد میں ایم ایل اے بدھل جاوید اقبال چودھری، شازیہ کوثر ڈی ڈی سی، وجے لوچن چیئرمین ایس سی سیل، یشو وردھن سنگھ ایڈیشنل ترجمان جموں، راکیش سنگھ راکا نائب صدر سنٹرل زون، اشوک شرما (ضلع صدر دیہی راجوری)، شفاء خان (ضلع صدر شہری راجوری)، منظور ملک، شفقت میر (صوبائی سکریٹری)، ڈی ڈی سی انیتا ٹھاکر، ڈی ڈی سی رامیشور سنگھ، ڈی ڈی سی موگلا شمیم اختر اور راجوری کے کئی بلاک صدور رہنماؤں نے عوامی میٹنگوں کا ایک سلسلہ چلایا، سرحدی اور دور دراز علاقوں کا دورہ کیا، اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی تاکہ اہم مسائل کا جائزہ لیا جائے اور ان کو حل کیا جا سکے۔دورے کے دوران جاوید احمد رانا نے لوگوں کے مسائل کا جائیزہ لیا اور بہت سے مسائل بالخصوص پانی کی فراہمی، جنگلات اور قبائلی بہبود سے متعلق مسائل کو موقع پر ہی حل کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جن معاملات کو انتظامی منظوری کی ضرورت ہے ان کے بروقت حل کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے حقوق کا ایکٹ مکمل طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے انصاف کو یقینی بناتا ہے اور متعلقہ افسران کو حقیقی مطالبات کے حل کے لئے ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ اس دورے میں مقامی لوگوں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی، جنہوں نے ان کے خدشات کو براہ راست دور کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔رتن لال گپتا نے عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کو ایک ماہ کا عہدہ پورا کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران عوام سے کئے گئے اہم وعدوں کو پورا کرنے کے لئے حکومت کی ستائش کی۔انہوں نے کہاکہ دو روزہ دورے نے نیشنل کانفرنس کے ’لوگوں کی دہلیز پر حکمرانی‘ کے نعرے کے ساتھ عزم کو تقویت دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ انتہائی دور دراز کے علاقے بھی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں ترقی اور پیشرفت کے اثرات کو محسوس کرنے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا۔رتن لال گپتا نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ حالیہ اسمبلی انتخابات، جو دس سال کے وقفے کے بعد ہوئے ہیں اور جموں و کشمیر کے علاقوں کے لوگوں نے بیوروکریٹک سیٹ اپ اور ایک مقبول حکومت کے درمیان واضح فرق کو واضح کر دیا ہے۔ انہوں نے عمر عبداللہ حکومت کے فعال انداز کو نوٹ کیا اور سراہتے ہوئے کہا کہ وزیروں کے دور دراز اور سرحدی علاقوں کے دورے ہیں جو عوامی مسائل کو فعال طور پر حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عمر عبداللہ حکومت کی سنجیدگی اور جوابدہی اس کی کوششوں میں واضح ہے کہ اس کے حل کو یقینی بنانے کے لیے زمینی سطح پر پہنچایا جائے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article