زاہد بشیر
گول//جے کے آر ای ٹی ٹی ایف زون گول کا ایک وفد صدر مشتاق احمد سہمت اور نائب چیئرمین جے کے شکیل احمد زوہد کی سربراہی میں ایم ایل اے بانہال سجاد شاہین سے گول میں ملاقی ہوا۔ سب سے پہلے فورم نے ایم ایل اے کو زونل ہیڈکوارٹر گول میں خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی، بعد ازاں ایک مطالباتی یادداشت پیش کی گئی۔ایم ایل اے نے تمام مسائل کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مسائل جائز ہیں اور میں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ ایم ایل اے نے وفد کو احترام دیا اور کہا کہ فورم ایک فعال حیثیت میں ہے۔وفد میں صوبائی سیکریٹری معصوم الحق گت، ضلعی جوائنٹ سیکریٹری فاروق احمد مغل، چیف ترجمان سایمہ حفیظ وانی، شوکت احمد ملک، بلال احمد مغل، فیاض احمد ڈار، اور محمد لطیف مغل بھی شامل تھے۔