نابالغ ڈرائیوروں کیلئے ایندھن نہیں،سکولوں میں داخلہ ممنوع

5 hours ago 1

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//کم عمر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش میں جموں کے پٹرول پمپوں نے پوسٹر لگائے ہیں جن میں اعلان کیا گیا ہے کہ نابالغوں کی طرف سے چلائی جانے والی گاڑیوں کے لیے ایندھن نہیں ہے۔جموں و کشمیر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے ایک سرکیولربھی جاری کیا ہے جس میں نابالغ طلباء کو موٹر گاڑیاں چلانے سے منع کیا گیا ہے جن میں دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیاں شامل ہیں۔جموںپٹھانکوٹ ہائی وے پر گاندھی نگر علاقے میں پٹرول پمپوں پر سب سے پہلے آویزاں پوسٹر پر لکھا ہے ’’نابالغوں کے لیے ایندھن نہیں‘‘۔پیٹرول پمپ کے ایک ملازم نے کہا “پوسٹر، جس میں خاص طور پر کم سن بچوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو بغیر ہیلمٹ یا فور وہیلر کے دو پہیوں پر سوار ہیں، اس کا مقصد بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے‘‘۔اس قدم کو رہائشیوں کی طرف سے سراہا گیا ہے اور حکام کو فعال اقدامات کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔اس دوران نظامت تعلیم نے نابالغ طالب علموں کو موٹر گاڑیاں چلانے سے منع کرنے کا حکم جاری کیا، جس میں دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیاں شامل ہیں۔اس ضمن میں نظامت کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہاگیا ہے’’یہ نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ کم عمر طلباء اسکولوں یا کوچنگ سینٹرز جاتے ہوئے گاڑیاں چلا رہے ہیں۔ اس طرح کے حرکت سے سڑک حادثات، عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے اور موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعات کی بھی خلاف ورزی کا امکان ہے‘‘۔اس میں مزید کہا گیا ہے’’مذکورہ بالا کو دیکھتے ہوئے، تمام سرکاری اور نجی سکولوں اور کوچنگ سینٹروںکے سربراہان سے ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ انہیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کڑی نظر رکھنی چاہیے کہ کسی بھی کم عمر طالب علم کو دو پہیہ یا چار پہیوں سمیت موٹر گاڑی چلاتے ہوئے ادارے میں جانے کی اجازت نہ ہو‘‘۔سرکیولر میںمزید کہا گیا کہ ایسے طلباء کو داخلے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور ان کے والدین کو اس کے مطابق مطلع کیا جانا چاہیے۔ہدایت نامے میں سکولوں اور کوچنگ سینٹروںکو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلباء اور والدین کو نابالغ ڈرائیونگ میں لاحق خطرات کے بارے میں مناسب حساسیت کو یقینی بنائیں ۔سرکیولر کے مطابق ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر عمر کی پابندیوں اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں۔”والدین اور سرپرستوں کو والدین ۔اساتذہ کی میٹنگ کے ذریعے کم عمر ڈرائیونگ کے نتائج اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہیے۔سرکیولر میں کہاگیا ہے’’سکولوں اور کوچنگ سینٹروںکو تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے پارکنگ ایریاز اور انٹری پوائنٹس کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔کسی بھی نابالغ کے گاڑی چلانے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جانی چاہیے ‘‘۔اس ہدایت میں اسکولوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تمام روڈ سیفٹی اور اسکول سیفٹی کلبوں کو فعال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔اس میں مزید کہاگیا’’تمام سرکاری اور نجی سکولوں اور کوچنگ مراکز کو سختی سے مذکورہ سرکلر ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ ہدایات کی کسی بھی خلاف ورزی کو موٹر وہیکل ایکٹ اور متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی دعوت دی جائے گی جس میں ادارے کی شناخت اور رجسٹریشن منسوخی شامل ہے‘‘۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article