سرینگر/بلال فرقانی/سڑک حادثات میں اضافے کے پیش نظرپٹرول پمپ مالکان نے کم عمر اور ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیوروں کو ایندھن نہ دینے کا فیصلہ کیاہے۔ شہر میں قائم ایک پٹرول پمپ کے مالک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام حفاظتی عمل اور کم عمر ڈرائیوروں کی طرف سے لاپرواہی کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا’’حالیہ ایام میں ہم نے کم عمر افراد کو گاڑیاں چلاتے دیکھا ہے اور وہ ہیلمٹ نہیں پہنے تھے، جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوا ‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام اس عمل کو روکنے کیلئے اٹھایا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کی زندگیوں کو مزید خطرے سے بچایا جا سکے‘‘۔یہ فیصلہ ٹینگہ پورہ المناک حادثہ کے پیش نظر لیا گیاہے جس میں2نوجوانوں کی جانیں گئیں۔اس حادثے کے بعد ٹریفک پولیس نے بھی ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرانے کیلئے اپنی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔ ایک سینئر ٹریفک پولیس افسر نے پٹرول پمپ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حفاظتی اقداماتحادثات پرقابو پانے میں معاون ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا’’یہ خوش آئند ہے کہ مقامی کاروباری بھی سڑکوں پر احتیاط میں اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں‘‘۔
پٹرول پمپ مالکان متحرک
5 hours ago
1
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source ArticleRelated
کشتواڑ میں محکمہ بجلی کے فیلڈ عملہ کوحفاظتی تربیت فراہم
4 hours ago
0
رام بن میں ایس ایس بی متحان کے انتظامات کو حتمی شکل
4 hours ago
0
پنچایت انتخابی فہرست نظرثانی 2025
4 hours ago
0
آر ای ٹی ٹیچرز فورم زون گول کی سجاد شاہین سے ملاقات
4 hours ago
0
مٹھی کیمپ کے قریب مہاجرکشمیری پنڈتوں کی دکانیں مسمار
4 hours ago
0
این سی لیڈران کا راجوری ضلع کا 2روزہ دورہ اختتام پذیر
4 hours ago
0
© Rss Finder Online 2024. All Rights Reserved. | Designed by MyHostiT