یاسین ملک کیس کی سماعت

5 hours ago 1

ایجنسیز

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے جمعرات کو ریمارکس دیئے کہ اجمل قصاب کو بھی منصفانہ ٹرائل دیا گیا اور اشارہ دیا کہ وہ یاسین ملک کے مقدمے کی سماعت کے لیے تہاڑ جیل کے اندر ایک کمرہ عدالت قائم کر سکتی ہے۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ جموں کی ایک ٹرائل کورٹ کے 20 ستمبر 2022 کے حکم کے خلاف سی بی آئی کی درخواست کی سماعت کر رہی تھی جس میں تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہے یاسین ملک کو جسمانی طور پر اس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔ تاہم، بنچ نے ریمارکس دیے، “آئن لائن جرح کیسے کی جائے گی؟ جموں میں شاید ہی کوئی رابطہ ہے ہمارے ملک میں اجمل قصاب کے خلاف منصفانہ ٹرائل کیا گیا اور ہائی کورٹ میں اسے قانونی مدد فراہم کی گئی۔بنچ نے سی بی آئی کی نمائندگی کرنے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ وہ اس کیس میں گواہوں کی کل تعداد کے بارے میں ہدایات لیں۔مہتا نے سیکورٹی خدشات کی نشاندہی کی اور کہا کہ ملک کو مقدمے کی سماعت کے لیے جموں نہیں لے جایا جا سکتا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ مقدمے کی سماعت جیل کے اندر کرنے کا حکم دے سکتی ہے اور جج کو کارروائی کے لیے قومی دارالحکومت آنے کے لیے بھی کہہ سکتی ہے۔تاہم بنچ نے نوٹ کیا کہ اس معاملے میں تمام ملزمین کو حکم دینے سے پہلے سننا ضروری ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article