اپنے حقوق کی لڑائی کے لیے تمام ونچیت امیدواروں کو کامیاب کریں: ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر کی اپیل

2 days ago 1

ناندیڑ:18؍نومبر ( ورقِ تازہ نیوز) ریاست کی مہایوتی حکومت دوہری معیار والی ہے اور اس نے تحفظات کے مسئلے پر پورے ریاست میں افراتفری مچا رکھی ہے، اس کے ساتھ ہی لوگوں کو خوفزدہ بھی کر دیا ہے، یہ شدید تنقید ونچیت بہوجن اگاڑی کے قومی صدر ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کانگریس پر بھی سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’انتخابی دھوکہ دہی میں نہ پھنسیں اور ونچیت بہوجن اگھاڑی کے تمام امیدواروں کو کامیاب کریں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کے او بی سی، ایس سی، ایس ٹی طبقے ریزرویشن کی وجہ سے اُلجھن میں ہیں۔

سپریم کورٹ نے ذات کی بنیاد پر مردم شماری کے بارے میں سوالات اٹھائے تھے، تب اس بارے میں معلومات کیوں نہیں دی گئی؟ اس سوال کو بھی ایڈوکیٹ امبیڈکر نے اٹھایا۔ اس کے علاوہ، او بی سی، ایس سی، ایس ٹی کے تحفظات میں کریمی لیئر کا معاملہ بھی آیا ہے۔ اس سب کو روکنے کے لیے اگر سڑکوں پر لڑائی سے کچھ نہیں ہوگا تو ونچیت بہوجن اگھاڑی کے امیدواروں کو اسمبلی میں بھیجنا ضروری ہے، کیونکہ آئین کے مطابق ہمیں کسی بھی بات سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس لیے 20 نومبر کو گیس سلنڈر کے نشان پر ووٹ ڈال کر ونچیت بہوجن اگھاڑی کے امیدواروں کو اپنے حقوق کی لڑائی لڑنے کے لیے اسمبلی اور پارلیمنٹ میں بھیجیں، یہ اپیل ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے کی۔ اس موقع پر ونچیت بہوجن اگاڑی کے لوک سبھا ضمنی انتخابات کے امیدوار اویناش بھوسیکر، اسمبلی کے امیدوار فاروق احمد، انجینئر پرشانت انگولے، ڈاکٹر مادھو وِبھوتے، شیوا نرنگلے، واگھمارے دیگلورکر، سریش راتھوڑ، دلیپ راتھوڑ، ڈاکٹر آملے سمیت ریاستی صدر ریکھا ٹھاکر، او بی سی کے رہنما نوناتھ واگھمارے، الیکشن انسپکٹر بنسوڑے وغیرہ بھی موجود تھے۔

دریں اثناء ونچیت کے لوک سبھا کے امیدوار اویناش بھوسیکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناندیڑ ضلع میں اب تک اقربا پروری کی سیاست چل رہی ہے۔ اس کا خاتمہ ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ناندیڑ شمال اسمبلی کے امیدوار انجینئر پرشانت انگولے نے بچت گروپ کی خواتین کو دس لاکھ تک سود سے آزاد قرض دینے کی کوشش کرنے کی بات کی۔ ساتھ ہی آنگن واڑی کارکنوں کے لیے تنخواہ کی درجہ بندی لاگو کرنے کے لیے آواز بلند کرنے کی بات کی۔ ان تمام باتوں کے لیے ونچیت کے امیدواروں کو منتخب کرنے کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر فاروق احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article