این سی حکومت کا پہلا مہینہ عوامی جذبات اور احساسات کی ترجمانی کا عکاس: تنویر صادق

3 days ago 2

November 18, 2024

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ کی سربراہی والی عوامی حکومت کے پہلے مہینہ کے کام کاج سے ہی یہ بات عیاں ہوگیا ہے کہ جموں و کشمیر میں عوام کی حکمرانی لوٹ آئی ہے اور پہلے30دن میں لئے گئے فیصلوں سے عوامی احساسات ،جذبات ،اُمنگوں اور مطالبوں کی ترجمانی کی عکاسی بخوبی ہوتی ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
تنویر صادق نے کہا کہ انتخابی نتائج کے ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے ممبران اسمبلی نے لوگوں کی فلاح و بہبود کا قیام شروع کیا اور ہماری جماعت کے تمام اراکین اسمبلی ہر دن لوگوں کیساتھ ہوتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ یہاں کے عوام نے گذشتہ10سال سے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے اور غیر جمہوری نظام میں لوگ پس رہے تھے، ہماری جماعت نے لوگوں کو راحت دینے کا وعدہ کیا ہے اور نیشنل کانفرنس حکومت گذشتہ10سال کی بدنظمی کا تدارک کرنے میں محو ہے۔
تنویر صادق نے کہاکہ عمر عبداللہ کی سربراہی والی حکومت پہلے کابینہ اجلاس میں ریاستی درجے کی بحالی اور اسمبلی اجلاس کے پہلے بزنس میں خصوصی پوزیشن کی بحالی کی قراردادیں منظور کرکے لوگوں کے جذبات، احساسات اور اُمنگوں کی ترجمانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے محض ایک ماہ میں تعلیمی سیشن کو واپس نومبر دسمبر میں لایا ، مسابقتی امتحانات کے اُمیدواروں کی عمر کی حد 2سال بڑھائی گئی، دربار مو کی جزوی شروعات کی گئی۔
تنویر صادق نے کہا کہ شروعات اچھی رہی ہے لیکن راستہ کٹھن ہے ہماری حد درجہ کوشش رہے کہ عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 200یونٹ بجلی ، اضافی راشن کوٹا اور معاشی طور کمزور طبقوں کیلئے سالانہ 12گیس سلینڈروں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت لائحہ عمل مرتب کرنے میں لگی ہوئی ہے، تمام وعدے پورے کئے جائیں۔ قیدیوں کی رہائی ہو یا پی ایس اے کا خاتمہ ہر ایک وعدہ وقت رہتے پورا کیا جائے گا۔
تنویر صادق نے کہا کہ ’سرداری عوام کاحق ہے اور عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے‘ نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول رہاہے اور حکومت کے قیام کے بعد اسی لائحہ عمل پر من و عن عملدرآمد ہورہاہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article