اے پی کی تین راجیہ سبھا نشستوں کیلئے ضمنی انتخاب، شیڈول جاری

6 days ago 3
اے پی کی تین راجیہ سبھا نشستوں کیلئے ضمنی انتخاب، شیڈول جاری اے پی کی تین راجیہ سبھا نشستوں کیلئے ضمنی انتخاب، شیڈول جاری

حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن نے وائی ایس آر کانگریس کے استعفوں کے بعد مخلوعہ راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کیا ہے۔

وائی ایس آرکانگریس کے ارکان راجیہ سبھا ایم وینکٹ رمنا، بی مستان راو یادو اور بی سی لیڈرآرکرشنیا کے استعفوں کے بعد یہ نشستیں مخلوعہ ہوئی ہیں۔

یادو اور کرشنیا نے اپنی معیاد کے اختتام کے چار سال پہلے ہی استعفیٰ دے دیا جبکہ راؤ کے پاس دو سال تک کا وقت تھا۔وائی ایس آرکانگریس کو ان استعفوں کی وجہ سے بڑادھکہ لگا۔

فی الحال، وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قیادت والی وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے پاس صرف 8راجیہ سبھا ارکان ہیں۔

آندھراپردیش کی حکمران جماعت تلگودیشم کے زیرقیادت این ڈی اے اتحاد 20 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں راجیہ سبھا کی تین نشستوں پر قبضہ کرنے تیار ہے، ریاستی اسمبلی میں اس کو 164 نشستوں کی زبردست اکثریت سے۔تلگودیشم کے پاس135 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ جنا سینا (21) اور بی جے پی (8) نشستیں رکھتی ہیں۔

این چندرابابو نائیڈو کی زیرقیادت تلگودیشم کو راجیہ سبھا میں قدم جمانے کی امید ہے کیونکہ اس کی فی الحال ایوان بالا میں کوئی نمائندگی نہیں ہے جبکہ وائی ایس آر کانگریس کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں ہے۔ ووٹوں کی گنتی 20دسمبر کوہوگی۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article