کشمیر میں سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

12 hours ago 1
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ کشمیر میں سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردیوں کا زور مزید تیز ہوا ہے اور اس دوران سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ، شوپیاں اور کولگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں شبانہ حرارت بالترتیب منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 14 دسمبر تک موسم میں کسی بڑے پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے نجبز اس کے کہ 8 دسمبر کی شام سے 9 دسمبر کی صبح تک کچھ پہاڑی علاقوں میں ہکی بارشوں یا ہلکی برف باری متوقع ہے۔

محکمے نے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article