مسجد نبویؐ ریاض الجنہ میں نماز کیلئے شیڈول جاری

10 hours ago 2
مسجد نبویؐ ریاض الجنہ میں نماز کیلئے شیڈول جاری انتظامیہ کے مطابق‘نسک’یا‘توکلنا’ایپ سے پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ زائرین کی خدمت بہتر انداز میں کی جاسکے۔

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین نے مسجد نبوی ؐ میں روضہ الشریفہ (ریاض الجنہ) میں نماز کے لیے مرد وخواتین زائرین کے لیے یومیہ بنیاد پر شیڈول کا تعین کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زائرخواتین کے لیے نماز فجر کے فوری بعد سے صبح 11 بجے تک جبکہ دوسرا وقت عشا کی نماز کے بعد سے رات دو بجے تک رکھا گیا ہے۔

مردوں کے لیے مسجد نبوی ؐ روضہ شریفہ کے لئے نصف شب کے بعد 2 بجے سے نماز فجر تک جبکہ دوسرا وقت ساڑھے گیارہ سے نماز عشاء تک کا رکھا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق‘نسک’یا‘توکلنا’ایپ سے پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ زائرین کی خدمت بہتر انداز میں کی جاسکے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article