کویت میں 1785 افراد کی شہریت واپس لے لی گئی

7 hours ago 2
کویت میں 1785 افراد کی شہریت واپس لے لی گئی متعلقہ کمیٹی کی رپورٹ میں جن افراد کی شہریت واپس لینے کی سفارش کی گئی ہے۔

کویت:کویت میں حکام کی جانب سے 1785 افراد کی شہریت واپس لینے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں، دو معروف فنکاروں کی بھی شہریت واپس لے لی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت میں حکام کا کہنا ہے کہ گلوکارہ نوال الکویتیہ اور فنکار داود حسین سے بھی شہریت واپس لی گئی ہے۔

ان افراد کی شہریت کے حوالے سے کویتی اعلی کمیٹی کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد 1758 افراد کے بارے میں رپورٹ پیش کی تھی کہ انہیں جو شہریت دی گئی تھی وہ ضوابط کے مطابق نہیں تھی۔

رپورٹس کے مطابق شہریت کمیٹی کی جانب سے ان افراد کے بارے میں انتہائی باریک بینی سے تحقیقات کی جارہی ہیں جنہیں کویتی شہریت جاری کی گئی تھی۔متعلقہ کمیٹی کی رپورٹ میں جن افراد کی شہریت واپس لینے کی سفارش کی گئی ہے۔

 اس میں کہا گیا تھا کہ شہریت جاری کرتے وقت قانونِ شہریت کے نکات کو مدنظر نہیں رکھا گیا تھا جس کے باعث وہ مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترے۔ کمیٹی کی جانب سے سفارش کی گئی کہ‘اعلی خدمات’کی مد میں جنہیں شہریت دی گئی تھی وہ اس کے اہل نہیں ہیں اسی لیے ان کی شہریت منسوخ کی جائے۔

واضح رہے داود حسین کو سال 2001 میں فن کی بنیاد پرسابق امیر کویت شیخ جابر الاحمد الصباح کے حکم پرکویتی شہریت دی گئی تھی۔داود حسین کا تعلق مذاح سے تھا وہ کویت اور عرب دنیا کے معروف کامیڈین مانے جاتے تھے۔

معروف گلوکارہ‘نوال’گزشتہ 40 برس سے زائد عرصے سے کویت میں مقیم ہیں۔ انہوں نے یہاں سے سینکڑوں البم ریلیز کیے ہیں۔ نوال کو فن کی دنیا میں اعلی مقام حاصل ہے،عوام میں ان کے مداحوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article