ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر دیویندر فڈنویس مہاراشٹر کے نئے چیف منسٹر ہوں گے آج یہاں بی جے پی کے نومنتخب اراکین کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے ان کے نام کا اعلان کیا گیا یہ قرارداد بی جے پی کی میٹنگ میں منظور کی گئی اور تمام ارکین نے وزیراعلی کے عہدے کے لیے ان کے نام کی تائید کی۔
چیف منسٹر کے عہدہ کا انتخاب کرنے کے لئے بی جے پی کی دو رکنی مرکزی ٹیم ممبئ آئ تھی جس میں مرکزی وزیر نرملا سیتارامن اور گجرات کے سابق وزیراعلی وجے روپانی شامل تھے
ان لیڑران کی موجودگی میں منعقدہ میٹنگ میں دیویندر فڑنویس کے نام پر مہر لگائی گئی۔سابق وزیر چندرکانت پاٹل نے دیویندر فڑنویس کے نام کی تجویز پیش کی جسے بعد میں میٹنگ میں موجود تمام بی جے پی ایم ایل ایز نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
گزشتہ کئی دنوں سے ریاست میں اقتدار کی رسہ کشی جاری تھی جو آج بالآخر حل ہو گئی۔بی جے پی قیادت والی مہایوتی حکومت کی حلف برداری کی تقریب 5 دسمبر کو آزاد میدان میں منعقد ہوگی جس میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے اعلی لیڑران کی شرکت متوقع ہے