فڑنویس بی جے پی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب، بنیں گے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ

10 hours ago 2
فڑنویس بی جے پی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب، بنیں گے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ فڑنویس بی جے پی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب، بنیں گے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈڑ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مہایوتی کے لیڈر کے طور پر ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

مسٹر فڑنویس کو آج اسمبلی کی سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ شیوسینا کے رہنما اور سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر اجیت پوار پہلے ہی بی جے پی کے وزیر اعلی کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

بی جے پی مبصر کے طور پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی موجودگی میں، بی جے پی لیڈران چندرکانت پاٹل اور سدھیر منگنٹی وار نے پارٹی کے 132 ایم ایل ایز کے سامنے مسٹر فڑنویس کے نام کی تجویز رکھی، جس کی محترمہ پنکجا منڈے اور کئی دیگر ایم ایل ایز نے جوش و خروش سے تائید کی۔

مسٹر روپانی نے ایم ایل اے سے کہا کہ وہ اپنے ذہن میں کسی اور کا نام تجویز کریں، لیکن تمام ایم ایل اے نے متفقہ طور پر فڑنویس کے نام پر اتفاق کیا۔ اس کے بعد مسٹر فڑنویس کو لیڈر منتخب کرنے کا اعلان کیا گیا۔

لیڈر کے طور پر منتخب ہونے کے بعد محترمہ سیتا رمن، مسٹر روپانی، مسٹر چندرکانت پاٹل، مسٹر منگنٹی وار، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے وغیرہ نے مسٹر فڑنویس کو مبارکباد دی اور انہیں ریاست کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔

مسٹر فڑنویس نے بھی شائستگی سے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق مہایوتی حکومت کی حلف برداری کی تقریب جمعرات کو آزاد میدان میں ہونے والی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ شیوسینا اور این سی پی کے دو نائب وزیر اعلیٰ بھی حلف لے سکتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article