حکومت تلنگانہ کو جائیدادرجسٹریشن ریونیو میں نمایاں اضافہ

10 hours ago 2
حکومت تلنگانہ کو جائیدادرجسٹریشن ریونیو میں نمایاں اضافہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال نومبر کے مہینے میں رجسٹریشن سے ہونے والی آمدنی میں 32.96 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ نے جائیدادوں کی رجسٹریشن سے ہونے والی آمدنی میں بڑی ترقی حاصل کی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال نومبر کے مہینے میں رجسٹریشن سے ہونے والی آمدنی میں 32.96 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پچھلے سال نومبر میں رجسٹریشن سے 1,127.79 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی تھی، جبکہ اس سال اسی مہینے میں 1,160.75 کروڑ روپے کی مجموعی آمدنی 1,19,317 دستاویزات کی رجسٹریشن کے ذریعے ہوئی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں دستاویزات کی رجسٹریشن کی تعداد میں 13.38 فیصد اور آمدنی میں 2.92 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ریاستی اسٹامپ اور رجسٹریشن ونگ کے حکام کے مطابق، ایچ ایم ڈی اے (HMDA) علاقے میں مثبت ترقی دیکھی گئی۔ صرف اس مہینے میں 21.09 کروڑ روپے کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔ نان-ایچ ایم ڈی اے علاقوں میں 202.78 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گھروں اور رہائشی کمپلیکسز سے متعلق رجسٹریشنز کی آمدنی میں زیادہ اضافہ ہوا ہے، جبکہ تجارتی کمپلیکسز کے مقابلے میں کم ترقی دیکھی گئی۔

یہ اعداد و شمار واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ حالیہ دنوں میں ریاست میں جائیدادوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کےاقتدار میں آنے کے بعد سے یہ پہلی بار ہے کہ جائیداد رجسٹریشن ریونیو میں اضافہ دیکھا گیا ۔ حائیڈرا کے انہدامی کارروائیوں کے بعد تلنگانہ میں کئی مہینوں سے رئیل اسٹیٹ مارکٹ سست روی کا شکار ہوگئی تھی۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article