بیٹے پر بھروسہ کرنا مہنگاپڑگیا، جھونپڑی فروخت کرتے ہوئے ضعیف ماں باپ کو بے گھرکردیاگیا

6 days ago 18
بیٹے پر بھروسہ کرنا مہنگاپڑگیا، جھونپڑی فروخت کرتے ہوئے ضعیف ماں باپ کو بے گھرکردیاگیا یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے بھیما ورم میں پیش آیا۔

حیدرآباد: دیکھ بھال کرنے کا بیٹے پر بھروسہ کرنا ضعیف جوڑے کو مہنگاپڑاکیونکہ بیٹے نے اس جوڑے کی جھونپڑی کسی اورخاتون کو فروخت کردی اوراس خاتون نے جھونپڑی کو مہندم کرتے ہوئے اس جوڑے کو بے گھر کردیا۔

یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے بھیما ورم میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ناگنا اور اپیاما نے اپنی اراضی فروخت کرتے ہوئے ایک جھونپڑی بنائی۔بیٹے کی جانب سے دیکھ بھال کرنے کی یقین دہانی پر انہوں نے اس جھونپڑی کو اپنے چھوٹے بیٹے سومیشور کے نام کردیا تاہم ان کے بیٹے نے یہ جھونپڑی دوسری خاتون کو فروخت کردیا۔

تب ہی سے یہ خاتون اس جھونپڑی کو خالی کرنے کیلئے دباو ڈال رہی تھی تاہم اس پر توجہ نہ دینے پر اس خاتون نے ضعیف جوڑے پر حملہ کردیا اور جھونپڑی کو منہدم کرتے ہوئے ان کو بے گھر کردیا۔ بزرگ جوڑے کا مطالبہ ہے کہ حکام ان کے ساتھ انصاف کریں۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article