ریاسی تصادم: شکاری علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

2 hours ago 9

September 21, 2024

File Image

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے شکاری علاقے میں گذشتہ روز سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کے تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔
ریاسی پولیس نے جمعہ کے روز ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا: ’مصدقہ انٹلی جنس اطلاع موصول ہونے پر دن کے قریب ایک بجے آپریشن شروع کر دیا گیا اور اس دوران ریاسی کے پولیس اسٹیشن چسانہ کے شکاری علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا‘۔
ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان رات بھر رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری رہا تاہم صبح سے خاموشی چھائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے اور علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تاکہ وہاں چھپے جنگجو فرار نہ ہونے پائے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article