اونچی ذات کی لڑکی سے محبت کی شادی،نوجوان کی ماں کو درخت سے باندھ کرپاگل سے شادی کرانے کی کوشش

6 days ago 18
اونچی ذات کی لڑکی سے محبت کی شادی،نوجوان کی ماں کو درخت سے باندھ کرپاگل سے شادی کرانے کی کوشش لڑکی کے رشتہ داروں نے لڑکے کی ماں کو درخت سے باندھ کراس کی پٹائی کردی اور ایک پاگل شخص سے اس کی شادی کروانے کی کوشش کی

حیدرآباد: دلت نوجوان کی اونچی ذات کی لڑکی سے محبت کی شادی کی اطلاع پر لڑکی کے رشتہ داروں نے لڑکے کی ماں کو درخت سے باندھ کراس کی پٹائی کردی اور ایک پاگل شخص سے اس کی شادی کروانے کی کوشش کی۔یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آیا۔

 تفصیلات کے مطابق ضلع کے کلوکنٹہ میں 6ماہ پہلے گووندماں نامی خاتون کے بیٹے نے بی سی ذات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے محبت کی اور اس سے شادی کرلی۔

بعد ازاں لڑکا اپنی بیوی اور اپنے ارکان خاندان کے ساتھ گاؤں چھوڑ کر چلا گیالیکن حال ہی میں جب لڑکے کی ماں گاؤں آئی تو لڑکی کے رشتہ داروں نے اسے ایک درخت سے باندھ دیااوراس کی پٹائی کرنے کے بعد گاوں کے پاگل شخص سے شادی طے کرنے کی کوشش کی۔ مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس نے وہاں پہنچ کر خاتون کو بچا لیا۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article