زو پارک کی منتقلی، محکمہ جنگلات کی ٹیم کا دورہ ونتارام جام نگر

13 hours ago 1
زو پارک کی منتقلی، محکمہ جنگلات کی ٹیم کا دورہ ونتارام جام نگر چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت کے بعد یہ ٹیم ونتارا کا دورہ کررہی ہے۔

حیدرآباد: محکمہ جنگلات اور تلنگانہ اسٹیٹ فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی ایک ٹیم‘ مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے اور حکومت کو ایک رپورٹ پیش کرنے کے لئے گجرات کے جام نگر کے ونتارا میں واقع جانوروں کی پناہ گاہ کے دورہ پر ہے۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت کے بعد یہ ٹیم ونتارا کا دورہ کررہی ہے۔ چیف منسٹر نے شہر کے نواحی علاقہ میں ترجیحاً فیوچر سٹی میں ایک نئے زو پارک کے قیام کا جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی‘ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے مطابق عہدیداروں نے ضلع رنگاریڈی میں کرومیدا‘ کڑتال‘ تاڈی پرتی اور دیگر فاریسٹ بلاکس میں محکمہ ریونیو کی اراضیات کی نشاندہی کی ہے۔

200 ایکڑ اراضی پر نیا زو پارک قائم کرنے کا منصوبہ ہے جس میں سفاری رائیڈس اور دیگر سہولتیں دستیاب رہیں گی۔

وزیٹرس کے لئے یہاں نائٹ کیمپ بھی رہیں گے۔ ان پہلوؤں کے مطالعہ کے لئے خصوصی ٹیم دو روزہ دورہ پر گجرات میں ہے۔ ونتارا کے دورہ کا پس پردہ مقصد جانوروں کے شیلٹر جس کے بانی اننت امبانی ہیں‘ کے آپریشن اور مینٹیننس کے پہلوؤں کا مطالعہ کرنا ہے۔

تین ہفتوں قبل چیف منسٹر نے شہر کے نواح میں نئے زو کے قیام کے لئے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ مختلف حلقوں میں چیف منسٹر کے اس فیصلہ پر ناراضگی ظاہر کی گئی۔ ان میں چند ایک نے نئے زو کے قیام پر سوال اٹھائے ہیں جبکہ چند دہائیوں قبل شہر میں زو پارک بھی قائم کیا گیا۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article