تلاشی مہم کے دوران جنگل سے مشتبہ ساز و سامان برآمد

2 hours ago 1

جاوید اقبال

مینڈھر// سب ڈویژن مینڈھر کے سرحدی علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے دو دنوں سے تلاشی کارروائی جارہی ہے جس کے دوران چھجلہ لنک روڈ سے مشتبہ ساز و سامان برآمد ہوا ہے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی جس کے فوری بعد سیکورٹی فورسز کی طرف سے علاقے میں تلاشی کارروائی شروع کی گئی اورجمعرات شام کو چھجلہ لنک روڈ سے کوئی مشتبہ آئی ای ڈی نما شے برآمد ہوئی ہے جسے ناکارہ بنانے کیلئے پولیس اور فورسز موقعہ پر موجود ہیں۔اسی دوران سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر کے نزدیکی جنگل میں تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز نے کمبل و دیگر ساز و سامان برآمد کرلیا ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق حتمی اطلاع ملنے تک مذکورہ علاقوں میں خصوصی چوکسی برتی جارہی تھی ۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article