سرینگر// جموں و کشمیر کے محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج کے سیکرٹری محمد اعجاز اسد نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وزارت پنچایت راج نے یونین ٹیریٹری میں 500 نئے پنچایت گھروں کی منظوری دی ہے۔
پلوامہ میں ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محمد اعجاز اسد نے کہا کہ حکومتی سکیموں کے فوائد کو زمینی سطح تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اعجاز اسد نے کہا، “مجھے خوشی ہے کہ حکومت ہند کی وزارت پنچایت راج نے جموں و کشمیر کے لیے 500 نئے پنچایت گھروں کی منظوری دی ہے”۔
انہوں نے کہا، “آج ہم نے ایک اجلاس منعقد کیا تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ ہماری سکیمیں عوام کے لیے کس حد تک فائدہ مند ہیں”۔
سیکرٹری نے بتایا کہ کچھ بلاک اور پنچایت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کو بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم نے ان علاقوں کی نشاندہی کی ہے جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک مقررہ مدت طے کی ہے”۔
اسد نے دیہی علاقوں میں صفائی کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر ان پہلے علاقوں میں شامل ہے جہاں گھر گھر صفائی مہم شروع کی گئی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ “ہم نے بہت کوششیں کی ہیں، لیکن اب بھی چیلنجز موجود ہیں۔ ہم ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے کام کر رہے ہیں”۔
پرانی پنچایت گھروں کی حالت کے حوالے سے، انہوں نے بتایا کہ ان کی مرمت کے لیے آڈٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم پرانے پنچایت گھروں کی مرمت کریں گے تاکہ انہیں عوام کے لیے قابل استعمال اور فعال بنایا جا سکے”۔
جموں و کشمیر کیلئے 500 نئے پنچایت گھر منظور
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article