November 18, 2024
یو این آئی
تل ابیب// اسرائیلی فوج کے سینئر آفیسرز نے نیتن یاہو کو بتایا کہ حماس کے پاس موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اور سکیورٹی چیفس نے وزیراعظم نتین یاہو کو بریفنگ میں بتایا کہ حماس کے پاس موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت نازک ہے اور ان کی رہائی کے لیے اب جنگ بندی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے ۔ اسرائیلی جنرلز نے بتایا کہ بیشتر یرغمالیوں کا وزن خوراک کی کمی کے سبب آدھا رہ گیا، ایسی صورت میں موسم سرمامیں یرغمالیوں کی زندگی پرسوالیہ نشان ہیں۔ دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں اور اس دوران مظاہرین نے نیتن یاہوکے گھرپرحملہ بھی کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 فلیش بم نتین یاہو کے قیصریہ میں موجود گھر کے باغ میں گرے مگر کوئی نقصان نہیں ہوا اور نیتن یاہو یا ان کے خاندان سے کوئی گھر پر موجود نہیں تھا جب کہ اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پرحملے کے الزام میں 3 افراد گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے گھر پر حملے پر بیان دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ تمام ریڈ لائنز پار کرلی گئی ہیں، یہ ممکن نہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم جنہیں ایران اور دیگر مزاحمتی قوتوں کی جانب سے قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہیں اب اپنے گھر سے بھی ایسی صورتحال کا سامنے کرنا پڑے ۔