دفعہ 370کی منسوخی کے لئے پی ڈی پی براہ راست ذمہ دار :ناصر اسلم وانی

1 day ago 1

سرینگر// وزیر اعلیٰ کے سیاسی مشیر ناصراسلم وانی نے بدھ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے لئے پی ڈی پی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی نے جموں وکشمیر کا بیڑا غرق کیا اور اسمبلی الیکشن میں لوگوں نے اس پارٹی کو سبق سکھایا ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے رعناواری میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ اگر پی ڈی پی نے 2014میں بی جے پی کی حمایت نہ کی ہوتی تو آج جموں وکشمیر کے لوگوں کو یہ دن دیکھنے نہیں پڑتے ۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس سالوں کے دوران جموں وکشمیر کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا اور اس صورتحال کے لئے پی ڈی پی کو یہاں کے لوگ کھبی معاف نہیں کریں گے۔
پی ڈی پی کی جانب سے نیشنل کانفرنس کی قرارداد پر سوالات اٹھانے کے بارے میں جب ناصر اسلم وانی سے سوا کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 370اور 35اے کی منسوخی کے لئے پی ڈی پی بھی ذمہ دار ہے۔
ناصر اسلم وانی نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ پی ڈی پی کو کھبی بھی معاف نہیں کریں گے کیونکہ اس پارٹی کی حمایت سے ہی بی جے پی جموں وکشمیر کی سیاست میں قدم رکھا۔
وزیر اعلیٰ کے مشیر نے واضح کیا کہ الیکشن منشور میں نیشنل کانفرنس نے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پی ڈی پی نے ہمیشہ عوام کش سیاست کی اور آج بھی یہ پارٹی اسی مشن پر قائم و دائم ہے۔
ان کے مطابق پی ڈی پی کو نیشنل کانفرنس کی حکومت ہضم ہی نہیں ہو رہی ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article