دو خطوں کے درمیان اختلافات کم کرنا

3 hours ago 1

October 9, 2024

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ این سی-کانگریس حکومت کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دو خطوں کے درمیان اختلافات کو کم کرنا اور ہندئوں کے درمیان اعتماد پیدا کرنا ہے۔عبداللہ نے نامہ نگاروں کو بتایا”ہمیں ان اختلافات کو کم کرنا ہوگا جو انہوں نے جموں اور کشمیر کے درمیان پیدا کئے ہیں، ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ وہاں کے ہندئوں کو ہم پر یہ اعتماد ہو کہ ہم ان کے بارے میں ویسے ہی سوچیں گے جیسے کشمیر کے بارے میں” ۔انہوں نے کہا “ہم دونوں میں فرق نہیں کریں گے، تو کیا کہ انہوں نے ووٹ نہیں دیا، ان کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے‘‘۔این سی کے سربراہ نے کہا کہ نئی حکومت کے سامنے بہت سے چیلنجز ہیں۔انہوں نے کہا”سب سے بڑے چیلنج مہنگائی اور بے روزگاری ہیں، ہمیں اپنے نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے ہوں گے‘‘۔ان کے بیٹے عمر کے کہنے پر کہ اتحاد فیصلہ کرے گا کہ وزیر اعلی کون ہوگا، سینئر عبداللہ نے کہا: “میں نے جو فیصلہ کیا ہے، وہی ہو گا۔”این سی صدر نے منگل کو کہا کہ عمر عبداللہ نئی حکومت کے وزیر اعلی ہوں گے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article