کیریئر کے انتخاب میں اعتماد

3 hours ago 1

October 9, 2024

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// محکمہ سماجی بہبود (سنکلپ ایچ ای ڈبلیو مشن شکتی )سرینگر نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول صورہ میں کیرئیر کانسلنگ سیشن کا انعقاد کیا۔یہ سیشن ضلع سرینگر کے مختلف تعلیمی اداروں میں طالبات کیلئے اکتوبر کے مہینے کیلئے تیار کیے گئے بیٹی بچا ئوبیٹی پڑھا ئوکے منصوبہ ساز اور آپریشنل مینوئل کے حصے کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں میں مذکورہ سیشنوں کو انجام دینے کیلئے بالترتیب کشمیر یونیورسٹی اور ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کیرئیر کونسلنگ آفس سرینگر نے پروفیشنل کیرئیر کونسلر اور کیرئیر کونسلنگ آفیسر کو تعینات کیا ہے۔یہ پروگرام طلبا کو موجودہ اور مستقبل کے کیریئر کے فیصلے کرنے اور دستیاب کیریئر کے مختلف مواقع کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔کیرئیر کانسلنگ کی اہمیت مناسب کیریئر کے انتخاب میں مدد کرنا اور اعتماد اور مہارت کی نشوونما میں مدد کرنا ہے۔ کیریئر کونسلنگ طلبا کو ان کے مقصد کو تلاش کرنے، فائدہ مند مواقع تلاش کرنے اور اپنے پیشہ ورانہ مقاصد کو پورا کرنے کے قابل بناتی ہے۔کیریئر کونسلنگ کے اس سیشن کے ذریعے، طلبا کو کیریئر کے منتخب راستے، کیریئر کے دیگر دستیاب اختیارات، ان کے فوائد اور نقصانات، ملازمت کے امکانات کے بارے میں معلومات فراہم کرکے فیصلہ سازی میں مدد کی گئی اور کیریئر سے متعلق اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے وسائل تلاش کرنے میں بھی مدد کی گئی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article