راج ناتھ کی جاپان اور فلپائن کے وزرائے دفاع کے ساتھ میٹنگ

6 days ago 2

یواین آئی

نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، جو آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کے لیے لاؤس میں ہیں، نے جاپان اور فلپائن کے وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات میں دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ سنگھ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ وینٹیانیلاؤس میں جاپان کے وزیر دفاع جنرل نکیتانی کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی ‘ مجھے یقین ہے کہ ہماری شراکت داری ایک آزاد، کھلے اور قواعد پر مبنی ہندبحرالکاہل خطے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے فلپائن کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے پوسٹ کیا، ‘‘فلپائن کے وزیر دفاع گلبرٹو ٹیوڈورو سے اچھی ملاقات ہوئی۔ فلپائن ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند- بحرالکاہل ویڑن میں ایک اہم پارٹنر ہے۔ ہندوستان فلپائن کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article