ڈوڈہ// ضلع پولیس ڈوڈہ نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تبصرے پھیلا کر مذہبی جذبات مجروح کرنے والے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ڈوڈہ تھانے میں ایک شکایت موصول ہوئی جس میں ایک نابالغ (نام مخفی) پر الزام لگایا گیا کہ اس نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تبصرے کیے، جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے اور علاقے میں سنگین امن و امان کا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ شکایت ملنے پر فوراً ایف آئی آر نمبر 290/2024 بجرم دفعہ 299/352 بی این ایس اور 67 آئی ٹی ایکٹ کے تحت تھانہ ڈوڈہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور علاقے کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا۔ بالآخر مقامی افراد کی مدد سے پولیس نے نابالغ کو گرفتار کر کے جے جے بی ڈوڈہ کے پرنسپل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، جہاں سے اسے 15 دن کے لیے جموں کے مشاہداتی مرکز میں بھیج دیا گیا۔
ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا نے کہا کہ قانون توڑنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ضلع ڈوڈہ کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کا الزام، ڈوڈہ میں نوجوان کے خلاف مقدمہ درج
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article