سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ | انڈونیشیا میں15افراد ہلاک ، 7لاپتہ

2 hours ago 1

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

جکارتہ// انڈونیشیا کے امدادی کارکن چار دن بعد شمالی سوماترا صوبے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، 7 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان عبدالمحی نے بتایا کہموسلا دھار بارشوں کے بعد کیرو ضلع، پڈانگ لوواس ضلع اور تپانولی سیلٹن ضلع میں لینڈ سلائیڈنگ میں 11 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ڈیلی سرڈنگ ضلع میں سیلاب میں 4 افراد کی موت ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 100 افراد پر مشتمل امدادی ٹیم جس مین پولیس اور فوج کے اہلکار شامل ہیں لاپتہ 7 افراد کی تلاش کر رہے ہیں، لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ان کی کارروائیوں میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صبح سے رات تک مسلسل بارش جاری رہنے کے باعث تلاش میں رکاوٹ جاری ہے جو سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس سے لاپتہ افراد کی تلاش میں دشواری بڑھ رہی ہے لیکن تلاش آخری لاپتہ افراد کی تلاش تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے گھروں، مساجد اور چاول کے کھیتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ کئی دیہاتوں تک سڑکوں کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے، اور ملبہ نکالنے کے لیے ایکسکیویٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article