مفت آدھار اپ ڈیٹ

2 hours ago 1

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//مرکزی حکومت نے سفارش کی ہے کہ آدھار نمبر رکھنے والے ہر 10 سال میں کم از کم ایک بار اپنے آدھار دستاویزات کو اپ ڈیٹ کریں۔ یہ اپ ڈیٹ آدھار ڈیٹا بیس کی درستگی کو یقینی بناتا ہے اور آدھار پر مبنی درست تصدیق کی اجازت دے کر سروس ڈیلیوری کو بہتر بناتا ہے۔ دستاویزات کی تجدیدکے حوالے سے کوئی مواصلت موصول ہونے پر افراد کو اپنی تفصیلات کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنا چاہیے۔ آدھار ہولڈرز کو فائدہ پہنچانے کے لئے ذاتی اور پتے کی معلومات کے باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے۔آدھار کارڈ ہولڈرز 14 دسمبر 2024 تک myAadhaar پورٹل کے ذریعے اپنی تفصیلات مفت میں آن لائن اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ اس تاریخ کے بعد، آدھار مراکز پر آف لائن اپ ڈیٹس پر فیس لگے گی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article