ڈھانگری عسکریت پسندی کے متاثرین قرہ سے ملاقی

1 hour ago 1

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری//ڈھانگری عسکریت پسندی کے متاثرین نے جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ طارق حمید قرہ سے ملاقات کی اور حکومت سے انصاف کی اپیل کی۔ اس موقع پر سابق ڈی سی ایم اور ورکنگ صدر تارا چند، سابق وزیر اور ورکنگ صدر رمن بھلہ، سابق ایم پی چوہدری لال سنگھ، چیف ترجمان رویندر شرما، ایم ایل اے راجوری افتخار احمد اور ضلع صدر شبیر خان بھی موجود تھے۔سروج بالا جن کے دونوں بیٹے گزشتہ سال یکم جنوری کو ڈھانگری میں ان کے گھر پر دہشت گردانہ حملے میں لقمہ اجل بن گئے تھے،نے اپنا درد بیان کیا اور حملے کے اصل مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے منصفانہ تحقیقات کے ذریعے انصاف کا مطالبہ کیا۔انہوں نے دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں انصاف دلانے کے لئے جے کے پی سی سی صدر سے مداخلت کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور ایل جی انتظامیہ کی یقین دہانیاں پوری نہیں ہوئیں۔اس کے ساتھ اس کا گود لیا ہوا بیٹا بھی تھا، جو اس حملے میں شدید زخمی ہوا تھا اور اب بھی جسمانی طور پر معذور تھا اور اسے مزید خصوصی علاج کی ضرورت تھی۔طارق حمید قرہ نے متاثرین کے خاندانوں کے دکھ درد میں شریک ہوئے اور متاثرین کو اس معاملے میں انصاف دلانے اور حکومت کے ساتھ ان کی شکایات اٹھانے کے لئے ضروری مدد کا یقین دلایا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article