اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ناہموار اقتصادی حالات، سیاسی عدم استحکام، امن و امان کی صورتِ حال اور سماجی و معاشرتی مسائل کی وجہ سے انسانی جسم میںکئی ایسےمسائل پیدا ہوجاتے ہیں،جن کا جسمانی توانائی ، ذہنی صحت اور نفسیات پر گہراثر پڑتا ہے۔اسی طرح ہوش رُبامہنگائی، بنیادی سہولتوں کے فقدان اور سیاسی بحران بھی لوگوں میں مایوسی اور ذہنی دباؤ کی شرح میں اضافہ کردیتی ہے۔ لیکن ہر نفسیاتی مرض کے علاج کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری نہیں ہوتا بلکہ اپنے سوچ و فکر کو فعال بنانے، کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی،جسمانی ورزش کو معمول بنانے اور اپنے محدودوسائل میں رہتے ہوئے زندگی گزارنے سے جسمانی توانائی اور ذہنی صحت کو بہتر رکھا جا سکتا ہے۔در حقیقت قدرت کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا،ہمیںوہی کچھ ملتا ہے جو تقدیر میں لکھاہوتا ہے اورہماری تمام تر جدوجہد اور تدابیر کا حاصل اُسی قدر ہے ،جس کا ہمیں پابند کیا گیا ہےجبکہ خالق کی مرضی اور تقدیر میں درج فیصلوں کی ہمیں کوئی علمیت بھی نہیںہوتی ،تاہم تدبیر کے درجہ میں بھرپورتوانائی لگا دینا ضروری ہے اور پھرکامیابی کی عطائی کے لئے اللہ سے دعا مانگنا بھی لازمی ہے۔لیکن جب ہم اپنے آپ پر نظر ڈالتے ہیںتوبالکل اس کے برعکس ہوتا رہتا ہےاور جب ناکامی ہاتھ آتی ہے تو ڈپریشن اور مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں،جس سے ہماری صحت بگڑ جاتی ہے اور ہم اپنے اقدام کی صلاحیت تک کھو دیتے ہیں۔حالانکہ ایک انسان جسے اللہ تعالیٰ نے اشرف کا درجہ دیا ہے ،کے لئے لازم ہےکہ وہ ہر معاملے میں تن بہ رضائے الٰہی رہےتاکہ اُس کے ذہنی سکون اور دماغی سوچ میں بگاڑ پیدا نہ ہوجائے۔ دورِحاظر میںہم اپنے معاشرے میں دیکھ رہے ہیں کہ بیشتر لوگ ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور ہورہے ہیں۔نہ وہ نفسیاتی ڈاکٹروں سے پاس جاتے ہیں اور نہ اپنے علاج پر توجہ دیتے ہیں،کئی تو اپنے معاشی حالات اور تنگ دستی کے پیش نظر ایسا نہیں کرپاتے اور کئی اپنے عزیزوںکی غفلت یابے رُخی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ایک اور سبب ہماری زندگی میں ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہواعمل دخل بھی ہے، اس سے سہولتیں تو بے پناہ حاصل ہوتی ہیں، لیکن بیشتر لوگ اپنی ذہنی صلاحیتوں سے زیادہ اسی پر اعتماد کرنے لگے ہیں،جس سے اُن کی ذہنی صلاحیت اور جسمانی تندرستی پر بُرا اثر پڑچکا ہے۔ موبائل، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، ٹیب اور دوسرے آلات کے غیر ضروری استعمال نے جہاں اُن کی نیند چھین لی ہے وہیں اُن کے جسمانی اعصاب پر بھی بڑا اثر ڈالاہے گویاجدید ٹیکنالوجی نےاُن کے جذبات و خیالات اور طرز عمل کو اس قدر متاثر کیا ہے کہ وہ ذہنی طور پر بیمار اور انتشار کا شکار ہو گئے ہیں۔سوشل میڈیا اور اس پر موجود اخلاق باختہ سائٹس نے توبیشتر نوجوانوں کو ذہنی طور پر بیمار کر دیا ہے اور اس میں ہر عمر کے مرد و عورت شامل ہیں اور اس میڈیائی سحر نے مردانگی اور نسوانیت تک چھین لی ہیں۔ظاہر ہے کہ ہر چیز کے استعمال کی ایک حد ہوتی ہےاور جب کوئی حد سے گذر جاتا ہے توبُرے نتائج ہی سامنے آجاتے ہیں۔بے شک صحت مند جسم اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے البتہ مضبوط اور صحت مند جسم کے ساتھ ذہنی صحت نہ ہو تو زندگی کی معنویت ختم ہو کر رہ جاتی ہے۔ ہم ایسے لوگوں کو دیکھ رہے ہیں جو جسمانی اعتبار سے انتہائی توانااور تر و تازہ ہوتے ہیں، لیکن حرکتیں مجنونانہ کرتے ہیں، ان کے چال ڈھال اور حرکات سے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر صحت مند نہیں ہیں۔ایسے میں ضروری ہے کہ ہم ان اسباب ووجوہات پر غور کریں، جن سے ہماری ذہنی صحت مندی متاثر نہ ہوجائے۔ذہنی صحت مندیاور جسمانی تندرستی کو نقصان پہنچانے والی چیزمنفی سوچ اور فکر ہے۔جبکہ دوسروں کے منفی رویے بھی ایک اچھے بھلے انسان کی ذہنی صحت کو متاثر کرتے ہیں، اس لئے بہتر ہےکہ جب کبھی دوسروں کا منفی رویے سامنے آئے،تو اسے اچھے طریقے سے ٹالنے کی کوشش کریںاور اپنے ذہن و دماغ کو منفی افکار و خیالات سے محفوظ رکھیں،اوریاد رکھیں کہ زندگی گزارنے کے لیے ہمیشہ پر اُمید رہنااور مثبت انداز اختیار کرنا بہت بہترہے۔ واہمے اور نااُمیدی انسان کو کمزور کر دیتی ہے اور کمزور انسان بیماریوں کا گڑھ بن جاتا ہے۔اور پھر اپنے پیاروں،رشتہ داروں اور احباب و اقرباء کی زندگی کے لئےبھی ایک روگ بن جاتا ہے۔
جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھنا لازمی
1 hour ago
1
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source ArticleRelated
سپیکرکی اسمبلی کمپلیکس میں یوم دستورتقریبات کی قیادت
54 minutes ago
0
ڈنگڈورو پاور پروجیکٹ حادثہ میں ڈارئیو رفوت | کٹھوعہ سڑک حادث...
54 minutes ago
0
! تین نکاتی منشورمیں ہےتسکین کا ثمر
1 hour ago
0
اخلاص کے پردے میں حسد رکھنے والے
1 hour ago
0
ڈھانگری عسکریت پسندی کے متاثرین قرہ سے ملاقی
1 hour ago
1
Top NewsPaperMore Newspapers
Popular
How the Scots plan to attack Suaalii
4 days ago
10
St Siandra
4 days ago
9
Goldfields sees riches in Punt Road rental homes
4 days ago
8
Charlotte Eades talks about living with brain cancer
4 days ago
8
Andy Capp - 22nd November 2024
4 days ago
8
© Rss Finder Online 2024. All Rights Reserved. | Designed by MyHostiT