دہلی میں شدید دھند کا الرٹ | جنوبی ریاستوں میں بارش کی پیشین گوئی

2 hours ago 1

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی//دہلی سمیت پورے شمالی ہند میں ٹھنڈ دستک دے چکی ہے۔ صبح اور شام کے موسم میں درجہ حرارت میں کافی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ شمالی ہند کا موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور جلد ہی شدید ٹھنڈک پڑنے کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق منگل کو دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے جو اس موسم کے عام درجہ حرارت 2.7ڈگری سے زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات نے دہلی میں 28 اور 29 نومبر کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ان دنوں گھنے کہرے کی وجہ سے حد نگاہ کافی کم ہو سکتی ہے۔ لوگوں کو گاڑی چلانے کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یوپی کی بات کی جائے تو یہاں اگلے دو دنوں میں موسم میں تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ یہاں صبح اور شام میں کہرے کی چادر بچھی رہنے کا امکان ہے، ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی کمی درج کی جا سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ افغانسان کی طرف سے آرہے ایک ‘ویسٹرن ڈسٹربینس’ کی وجہ سے ریاست میں ہوا کا رخ بدل جائے گا۔ اس سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور کہرا چھایا رہے گا۔دوسری طرف بہار میں بھی ٹھنڈ رفتہ رفتہ بڑھ رہی ہے۔ حالانکہ ابھی شدید سردی نہیں پڑ رہی ہے لیکن صبح اور شام میں ہلکی ٹھنڈ رہتی ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article