ڈنگڈورو پاور پروجیکٹ حادثہ میں ڈارئیو رفوت | کٹھوعہ سڑک حادثے میں پولیس اہلکا رماراگیا

1 hour ago 1

عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ ضلع کے ڈنگڈورو میں زیرتعمیر پاورپروجیکٹ کے اندر ایک المناک سڑک حادثے میں ٹرک ڈارئیور کی موقعہ پر موت واقع ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح سات بجے کے قریب اس وقت حادثہ پیش آیا جب ایچ آر ٹی کے پاس کمپنی کے ساتھ کام کررہا ٹرک زیرنمبر HR61E1408اچانک حادثے کا شکار ہوا جس میں سوار ڈرائیور کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے موقعہ پر پہنچی تاہم ڈرائیور کی موقعہ پر ہی موت ہوئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران حادثے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔پولیس نے ڈرائیور کی پہچان دیپک کمار ولد سرند کمار ساکن ہریانہ کے طورظاہر کی ۔لاش کو ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی لوازمات کے بعد اسے ورثا کو آخری رسومات کیلئے سونپا جائے گا۔ پولیس نے اس واقعے میں مقدمہ درج کرلیااور حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہے۔ادھرجموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں منگل کو ایک پولیس اہلکار کی اس وقت موت ہو گئی جب اس کی نجی کار سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی۔انہوں نے بتایا کہ 2009 بیچ کا سلیکشن گریڈ کانسٹیبل لیاقت علی بنی کے علاقے میں اپنے گھر جا رہا تھا کہ اس نے اپنی کار پر کنٹرول کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی دوپہر کودوہ گاؤں کے قریب ایک کھائی میں گر گئی۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیورز نے لاش کو برآمد کیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article