یوم دستور پرکانگریس کی ریلی ،ڈاکٹر امبیڈاکر آئین کی تشکیل کے عظیم قائد

2 hours ago 1

جموں وکشمیر کے لوگوںکیلئے مکمل ریاستی حیثیت سے کم کچھ قابل قبول نہیں :قرہ

راجوری//مرکز کی حکومت پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو ریاست کے آئینی حق سے دانستہ طور پر تاخیر اور انکار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پی سی سی کے سربراہ طارق حمید قرہ نے بغیر کسی تاخیر کے مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے کانگریس کے مطالبے کو دہرایا۔راجوری میں یوم دستور کی تقریبات کے حصہ کے طور پر کانگریس کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوںکیلئے مکمل ریاستی حیثیت سے کم کچھ قابل قبول نہیں ہے ۔موصوف نے کہاکہ ریاست کا درجہ انتخابات سے پہلے بحال ہونا چاہیے تھا لیکن مرکز نے پیشگی شرائط رکھی کہ پہلے الیکشن اس کے بعد ریاست کا درجہ دیا جائے گالیکن آج تک اس سے انکار کرتے رہے اور اب مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔قرہ نے کہا کہ کانگریس مکمل ریاست کا درجہ حاصل کرنے کے لئے اپنی تحریک کو تیز کرے گی، کیونکہ اس نے پہلے ہی کابینہ میں شامل نہ ہو کر اس پر اپنا احتجاج درج کرایا ہے اور کل پارلیمنٹ اجلاس کے پہلے دن سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور آج پھر ہم ایک بلند آواز میں پیغام دے رہے ہیں۔ کانگریس پارلیمنٹ کے باہر اور اندر سے لوگوں کو اس مطالبے کے لئے دباؤ ڈالنے کے لئے متحرک کرے گی۔

جے کے پی سی سی کے سربراہ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور دنیا کے بہترین آئین کی تشکیل میں اس وقت کے عظیم قائدین کی خدمات کو یاد کیا، انہوں نے لوگوں کو آئین کو کمزور کرنے والی طاقتوں کے ذریعہ آئینی اقدار کو لاحق خطرات سے خبردار کیا۔ کانگریس پارٹی اور ہندوستان کا اتحاد جو اس کے تحفظ کے لئے لڑ رہا ہے۔قرہ نے راجوری کے عوام کو کانگریس کے امیدوار افتخار احمد کی جیت پر مبارکباد دی اور ووٹروں اور اتحادیوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بی جے پی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔جے کے پی سی سی چیف کا خیرمقدم کرتے ہوئے نو منتخب ایم ایل اے نے پارٹی قیادت اور عوام کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور لوگوں اور پارٹی کی توقعات پر پورا اترنے کا یقین دلایا۔ریلی میں کارگزار صدر تارا چند، رمن بھلہ، سابق ایم پی چودھری لال سنگھ، چیف ترجمان رویندر شرما، جہانگیر میر سابق نائب چیئرمین ایل سی، وید مہاجن سابق ایم ایل سی سابق وزیر اور ڈی سی سی صدر راجوری شبیر خان، ایم ایل اے راجوری افتخار احمد، ڈی ڈی سی راجوری سائیں راشی ودیگران بھی موجود تھے ۔ضلع صدر شبیر احمد خان نے ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ کانگریس کی پوری قیادت ان کی خدمت میں لگے گی۔اس موقع پر راجوری کے کئی سینئر لیڈران موجود تھے جن میں خوشحال بالی، شکیل میر، بلال چودھری، انیل چوپڑا راجیش بٹو، راشد انقلابی، راجندر پرساد، ایڈو جنید، سشیل شرما، پروفیسر وقار، اقبال شال خورشید میر، افتخار ڈار ودیگران بھی شامل تھے ۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article