صحت کی دیکھ بھال کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال | روڈک کنسلٹنٹس کابہار حکومت کیلئے SAAJایپ تیار

2 days ago 1

November 18, 2024

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی// معروف انجینئرنگ اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کنسلٹنگ کمپنی روڈک کنسلٹنٹس نے صحت کی جانکاری سے متعلق ایپلی کیشن کو تیار کیا ہے، جو ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔اس ایپلی کیشن کوبہار حکومت کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کی اہم ضروریات کو پورا کرنے اور تمام رہائشیوںکیلئے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے روڈک نے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ایپلی کیشن کو ہسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سی ایم ڈی روڈک کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ راج کمارنے کہا’’ہم اس اہم پروجیکٹ کیلئے بہار حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔ SAAJایپ بہار میں صحت کی دیکھ بھال کے چیلنجوں سے نمٹنے اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ہمارے عزم کی نمائندگی کرتاہے‘‘۔SAAJایپلی کیشن صارف کے مقام کی بنیاد پر قریبی ہسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کی فہرست بتاتا ہے، جو لوگوں کو علاج کے قریب ترین اختیارات تلاش کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article