صحتمند معاشرہ کی تشکیل کے لیے تغذیہ بخش غذا ضروری، ڈچپلی میں غذائیت کا مہینہ پروگرام کا انعقاد

3 hours ago 1
صحتمند معاشرہ کی تشکیل کے لیے تغذیہ بخش غذا ضروری، ڈچپلی میں غذائیت کا مہینہ پروگرام کا انعقاد صحتمند معاشرہ کی تشکیل کے لیے تغذیہ بخش غذا ضروری، ڈچپلی میں غذائیت کا مہینہ پروگرام کا انعقاد

نظام آباد: ڈچپلی حلقہ میں "غذائیت کا مہینہ” کے موقع پر پراجیکٹ لیول پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈچپلی حلقہ کے رکن اسمبلی مسٹر بھوپت ریڈی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحتمند زندگی اور معاشرہ کی تشکیل کے لیے ہر کسی کو تغذیہ بخش غذا، یعنی متوازن غذا کا استعمال کرنا بے حد ضروری ہے۔

مسٹر بھوپت ریڈی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی میں آنگن واڑی ٹیچرز کا کلیدی کردار ہوتا ہے اور انہوں نے بنیادی ضروریات و سہولیات فراہم کرنے کا تیقن دیا۔

پروگرام میں ویمن کمیشن کی ممبر سدم لکشمی، تارا چند نائک، ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر رسول بی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راجہ شری، اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر سریمنتھالو، اکشرابھیاسم، اور انا پرسنا کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ماؤں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خاص طور پر پری اسکول کے بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے کلچرل پروگرام نے توجہ کا مرکز بنا۔

یہ پروگرام صحت مند غذائیت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوا ہے، جس کا مقصد کمیونٹی میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article