’قوم سب سے پہلے‘

6 days ago 1

یواین آئی

حیدرآباد // صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے شہریوں میں ‘قوم سب سے پہلے’ کا احساس پیدا کرنا ضروری ہے۔ مرمو نے جمعہ کو حیدرآباد میں ثقافتی میلے ’لوک منتھن‘ کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی بھرپور ثقافت، روایات اور ورثے میں اتحاد کے دھاگے کو مضبوط کرنے کی یہ ایک قابل ستائش کوشش ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام شہریوں کو ہندوستان کی ثقافتی اور فکری وراثت کو سمجھنا چاہئے اور ہماری انمول روایات کو مضبوط کرنا چاہئے۔ صدر نے کہا کہ تنوع ہمارے بنیادی اتحاد کو خوبصورتی کی قوس قزح فراہم کرتا ہے۔ چاہے ہم جنگل میں رہنے والے ہوں، گاوں میں یا شہر کے رہنے والے، ہم سب ہندوستانی ہیں۔ قومی اتحاد کا یہی احساس تمام چیلنجز کے باوجود ہمیں متحد رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سماج کو تقسیم اور کمزور کرنے کی کوششیں صدیوں سے جاری ہیں۔ ملک کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لیے مصنوعی تقسیم کی گئی ہے لیکن ہندوستانیت کے جذبے سے سرشار شہریوں نے قومی اتحاد کی مشعل کو جلائے رکھا ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی نظریہ کا اثر قدیم زمانے سے ہی دنیا میں دور دور تک پھیلا ہوا ہے۔ ہندوستان کے مذہبی عقائد، فن، موسیقی، ٹیکنالوجی، طبی نظام، زبان اور ادب کی پوری دنیا میں تعرئف کی گئی ہے۔ ہندوستانی فلسفیانہ نظام وہ پہلا نظام تھا جس نے عالمی برادری کو مثالی زندگی کی اقدار کا تحفہ دیا۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اسلاف کی اس شاندار روایت کو مضبوط کریں۔ صدر نے کہا کہ صدیوں سے سامراج اور استعماری طاقتوں نے نہ صرف ہندوستان کا معاشی طور پر استحصال کیا بلکہ ہمارے سماجی تانے بانے کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی۔ ہماری بھرپور فکری روایت کو حقیر سمجھنے والے حکمرانوں نے شہریوں میں ثقافتی کمتری کا احساس پیدا کیا۔ ایسی روایات ہندوستانیوں پر مسلط کی گئیں جو ہمارے اتحاد کے لیے نقصان دہ تھیں۔ صدیوں کی محکومی کے باعث شہری غلامانہ ذہنیت کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ضروری ہے کہ شہریوں میں ‘قوم سب سے پہلے’ کا احساس پیدا کیا جائے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article