عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر / /معدنیات کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سوپور پولیس نے دو جے سی بی اور پانچ ٹپر ضبط کرنے کے علاوہ سات ڈرائیوروں کو گرفتار کیا۔ تھانہ بومئی کی پولیس ٹیم نے ایس ایچ او تھا نہ بومئی انسپکٹر نثار احمد کی سربراہی میں ایس ڈی پی او سوپور سرفراز بشیرکی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے سات ڈرائیوروں جن کی شناخت عابد منظور خان ولد منظور احمد خان ،اشفاق احمد میر ولد محمد عبداللہ میر ،مظفر احمد لون ولد محمد سلطان لون ، عبدالرشید لون ولد محمد سلطان لون ، شیخ عماد ولد عبدالمجید شیخ ،شفق احمد لون ولد عبدالرحیم لون ، اعجاز احمد تانترے ولد عبدالحمید تنانترے کو گرفتار کیا ۔ معدنیات کو غیر قانونی طور نکالنے اوران کے نقل و حمل میں جے سی بی اور ٹریکٹر کے ساتھ ملوث پائے گئے اور اس کے مطابق تھانہ بومئی میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔