منڈی ٹریکٹر حادثے میں نوجوان کی موت

2 hours ago 1

September 21, 2024

عشرت حسین بٹ

پونچھ// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ بیدار میں پیش آئے ایک ٹریکٹر حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر لقمہ اجل بن گیا ہے۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت وسیم احمد ولد سرفراز احمد ساکنہ اتولی منڈی کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آج صبح یہ سڑک حادثہ منڈی کے علاقہ بیدار میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریکٹر ٹرالی منڈی سے کھیت کی طرف روانہ تھی، جس دوران اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article