حیدرآباد میں گرج و چمک کے ساتھ دھواں دھار بارش

3 hours ago 1
حیدرآباد میں گرج و چمک کے ساتھ دھواں دھار بارش حیدرآباد میں ہفتہ کی شام تقریباً 7 بجے سے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ہفتہ کی شام کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔ اس دھواں دھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جس سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی میں بھی خلل آیا۔

دھواں دھار بارش کے پیش نظر موٹرسائیکل راں اور دیگر افراد بارش سے بچنے کے لیے میٹرو فلائی اوور اور دیگر فلائی اوورز کے نیچے ٹھہرے رہے، جس کی وجہ سے یہاں ٹریفک جام ہوگیا۔

بارش کے باعث خیریت آباد، کوٹھی، سلطان بازار، بیگم بازار، عابڈس، نامپلی، بشیر باغ، لکڑی کاپل، سیف آباد، لبرٹی، حمایت نگر، نارائن گڑہ، ٹینک بند، مہدی پٹنم، ملک پیٹ، دلسکھ نگر، ایل بی نگر، ونستھلی پورم، حیات نگر، بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، جوبلی اور پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ دو دن تک ریاست کے مختلف مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے اور یہ بارش کا سلسلہ 23 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article